ابنا: امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے آج نئی دہلی میں ڈرون حملوں کو اپنے ملک کی خودمختاری کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر القاعدہ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا- لیون پینیٹا نے دعوی کیا کہ ڈرون حملے امریکا کے ساتھ پاکستان کے تحفظ کے لئے بھی ضروری ہیں۔ امریکی وزیر دفاع الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نائن اليون کي منصوبہ بندي کي وہ پاکستان ميں موجود ہيں اور ان سے امريکي سلامتي کو خطرات لاحق ہيں.-
امریکی وزیردفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے کہ جب گزشتہ روز پاکستان نے امریکی ناظم الامورکو وزارت خارجہ طلب کرکے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کیا - گزشتہ چند دنوں کے اندر پاکستان کے شمالی وجنوبی وزیرستان میں ہونیوالے ڈرون حملوں میں کم از کم 30افراد جان بحق ہوئے ہیں. .......
/169